ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب شاہجہاں پور میں مذہب کو چھپا کر شاد ی کا الزام ، قاضی سمیت 12 افرادپرایف آئی آردرج

اب شاہجہاں پور میں مذہب کو چھپا کر شاد ی کا الزام ، قاضی سمیت 12 افرادپرایف آئی آردرج

Sun, 20 Dec 2020 16:31:02    S.O. News Service

لکھنو،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش میں مبینہ لوجہادکے متعدد معاملات تسلسل کے ساتھ رپورٹ کیے جارہے ہیں۔ شاہ جہان پور میں اب ایک نیاکیس سامنے آیا ہے۔ جس میں ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنا مذہب چھپا کر پہلے اس کے قریب ہوا ، پھر اسے بلیک میل کرتے ہوئے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں مذہب کی تبدیلی کے بعد اس نے زبردستی نکاح نامے پردستخط کرا دیا۔خاتون کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان اور قاضی سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہجہان پور میں وہ اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ رہتی تھیجب کہ ملزم نوجوان اپنے گھر میں کرائے پر رہتا تھا۔اسی طرح کا ایک معاملہ  ایک روز قبل بجنور میں بھی سامنے آیا تھا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا  کہ ایک نوجوان نے ، اپنے مذہب کو چھپا کر ، نابالغ دلت لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا یا پھر  اسے بھگا لے جاتے ہوئے  زبردستی مذہب تبدیل کرایا اورلیکن  دباؤ  ڈال کر  شادی کرنے کے دوران پولس نے  ملزم نوجوان کوگرفتارکرلیا ۔


Share: